Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرکاری ادارے پٹرول کفایت شعاری سے استعمال کریں‘

ہر سرکاری ادارے میں ورکنگ ٹیم فیصلوں پر عمل درآمد کرائے گی۔( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو پٹرول کفایت شعاری سے استعمال کرنے کا حکم  دیا گیا ہے۔
وزارت توانائی کے ماتحت سعودی انرجی سینٹر کی تجویز پر کفایت شعاری کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔
اخبار 24 کے  مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ سعودی انرجی سینٹر اور ’کفاۃ‘ سینٹر کے تعاون سے  ہر سرکاری ادارے کی تیل ضروریات کی تنظیم نو کرے۔
آرامکو سے براہ راست پٹرول حاصل کرنے والے ادارے پٹرول کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کے لیے معاہدے کریں اور صرف اتنا ہی پٹرول طلب کریں جتنا کہ بے حد ضروری ہو۔

سعودی انرجی سینٹر کی تجویز پرشاہی فرمان جاری کردیا گیا۔(فوڈو اے ایف پی)

ہر سرکاری ادارے میں ایک ورکنگ ٹیم قائم کی جائے جو  کفایت شعاری  کے فیصلوں پر عمل درآمد کرائے۔
سرکاری ادارے گاڑیاں خریدتے یا کرائے پر حاصل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف ایسی گاڑیاں حاصل کی جائیں جو کم پٹرول خرچ کرتی ہوں۔
سعودی انرجی سینٹر بجلی گھروں اور کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے پلانٹس میں پٹرول کے استعمال کا کفایت شعاری نظام ترتیب دے گا۔
بجلی پیدا کرنے کے لیے جنریٹر استعمال کرنے والے سرکاری ادارے جنریٹر کی تفصیلات وزارت توانائی کو فراہم کریں تاکہ وزارت توانائی نئے نظام کے تحت ان کے یہاں بجلی کے خرچ کو منظم کرسکے اور بجلی سازی کے ان کے نظام کو بجلی کے جنرل نیٹ ورک سے مربوط کرسکے۔

شیئر: