Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات میں داخلے کی کوشش، 16 افراد پر دس، دس ہزار ریال جرمانہ

پرمٹ کے بغیر داخل ہونے کی کوشش پر کارروائی کی گئی ہے۔ ( فوٹو: سبق)
 سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج مقامات (منیٰ، مزدلفہ، عرفات) میں پرمٹ کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 16 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ قانون کے مطابق  دس ہزار ریال فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال حج انتہائی محدود پیمانے پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے والوں کے لیے خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ 
 وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ سے لوگوں کو خبردار کیا جا رہا تھا کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

اس سال حج انتہائی محدود پیمانے پر منعقد کیا جارہا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

مشاعر مقدسہ میں داخلے پر پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذوالقعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا تھا جو 12 ذوالحج تک جاری رہے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندی کے نفاذ سے  4 ذوالحجہ تک 16 افراد کو خلاف ورزی پر گرفتار کر کے فی شخص 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں داخلے کی پابندی کا نفاذ بغیر تفریق ہر ایک پر کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

شیئر: