سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں خود کار طریقے کے مطابق توسیع کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں کی مدت میں توسیع کی گئی ہے جو مملکت میں موجود ہیں اور کورونا بحران کے باعث واپس نہیں جا سکے‘۔
مزید پڑھیں
-
عید الاضحی کے دوران محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر کھلیں گےNode ID: 494896
-
حجاج سماجی فاصلہ کیسے برقرار رکھیں گے؟Node ID: 494906
-
پروازوں کی بحالی پر ملٹی پل ویزوں میں توسیع کیسے؟Node ID: 494926
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ’کورونا کے باعث رہ جانے والے ایسے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں تین ماہ کی مفت توسیع کی گئی ہے‘۔
’قومی مرکز برائے معلومات کے تعاون سے وزٹ ویزوں کی توسیع کی کام مکمل کر لیا گیا ہے‘۔
’جو لوگ وزٹ ویزوں پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کے ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی تھی، وہ اپنے ویزوں کی توسیع کے بعد نئی میعاد دیکھ سکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شاہی فرمان جاری ہوا تھا جس میں کورونا بحران کے باعث متاثر ہونے والے غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں تین ماہ مفت توسیع کی ہدایت کی گئی تھی۔
#الجوازات تعلن عن اكتمال تمديد صلاحية مدة "تأشيرات الزيارة" آليًا للوافدين المتواجدين داخل المملكة والتي تنتهي خلال فترة تعليق الدخول والخروج من المملكة، وذلك بالتنسيق مع مركز المعلومات الوطني، ولمدة (3) أشهر دون مقابل pic.twitter.com/Den06BUzoK
— الجوازات السعودية (@AljawazatKSA) July 26, 2020