Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہترین حج انتظامات، او آئی سی کی سعودی عرب کو مبارکباد

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے حجاج کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو سراہا (فوٹو: ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے حجاج کے درمیان سماجی فاصلہ قائم رکھنے کا چیلنج پورا کرنے پر سعودی عرب کو مبارک باد پیش کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ ’سعودی عرب میں شاہ سلمان اور ولی عہد کی قیادت میں کامیاب حج کی شاندار حکمت عملی تیار کی گئی‘۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ’سعودی قیادت نے محدود تعداد میں حج کرانے کا فیصلہ کرکے ثابت کردیا کہ سعودی عرب ہر طرح کے حالات میں بہترین حج انتظامات کی صلاحیت رکھتا ہے‘۔  

'حج اجتماع کو وائرس سے بچانے کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے' (فوٹو ٹوئٹر وزارت حج وعمرہ)

انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد کی تکمیل کی اور حج کے دوران سماجی فاصلے کی جو حکمت عملی تیار کی تھی اسے احسن طریقے سے نافذ کیا‘۔  
ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مزید کہا کہ ’مملکت نے اس سال غیرمعمولی حج موسم میں ایک طرف تو حاجیوں کو شاندار حج خدمات مہیا کیں اور دوسری طرف حج اجتماع کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے بہترین حفاظتی صحت اقدامات کیے ہیں۔

شیئر: