سعودی عرب میں ڈاکٹر معراج مرزا نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی 5 لاکھ تصاویر پر مشتمل نایاب البم تیار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرمعراج مرزا نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالے مکہ ہی کے بارے میں ہی لکھے ہیں۔
ڈاکٹر مرزا کا کہنا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کا پروانہ ہوں بلکہ مکہ مکرمہ میرے وجود میں بسا ہوا ہے‘۔
’التواصل الحکومی‘ نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر ڈاکٹر معراج مرزا کے بارے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے- جنہوں نے مکہ مکرمہ کی 5 لاکھ تصویروں اور نقشوں کی البم بنالی ہے- وہ یونیورسٹی میں زمانہ طالب علمی سے لے کر ہارورڈ یونیورسٹی میں وزیٹر پروفیسر بننے تک مقدس شہر کی تصاویر کی البم تیار کرتے رہے۔
مزید پڑھیں
-
مکہ کی پہلی باتصویر کتاب کا مصنف کون ہے؟Node ID: 419351
ڈاکٹر معراج مرزا ام القری یونیورسٹی میں ریڈر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں اور جغرافیائی علوم کے ماہر ہیں۔
ڈاکٹر معراج مرزا کا کہنا ہے کہ’ میرا گھر اب مکہ مکرمہ عجائب گھر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ طالب علمی کے زمانے سے مکہ کی تصاویر جمع کررہا ہوں۔ امریکہ گیا تو وہاں لائبریریوں کے چکر کاٹ کر بے شمار تصاویر حاصل کرلیں‘۔
ڈاکٹر معراج مرزا نے بتایا کہ’ مکہ میرے وجود میں بسا ہوا ہے۔ مکہ کا مطالعہ میرا دلچسپ مشغلہ ہے۔ میں نے ایم فل کا مقالہ اور پھر پی ایچ ڈی کا مقالہ مکہ ہی کے بارے میں تیار کیا۔ مکہ اٹلس تیار کیا اور ہارورڈ یونیورسٹی میں وزیٹر پروفیسر کی حیثیت سے کام کیاہے‘۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر مرزا کی معروف مطبوعات میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کا باتصویر اٹلس ہے۔ اس میں انہوں نے مکہ کی تاریخ تصاویر کی زبانی بیان کی ہے۔ کون سی تصویر کب اور کہاں اور کس مقام کی لی گئی یہ سب کچھ اٹلس میں محفوظ ہے۔