انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے(آئی سی سی) ناصر حسین کے بابر اعظم کے بارے میں تبصرے کو ٹویٹ کیا ہے۔
ناصر حسین کا کہنا ہے کہ اگر یہ وراٹ کوہلی ہوتے تو ہر کوئی ان کے بارے میں بات کر رہا ہوتا لیکن چونکہ یہ بابر اعظم ہیں تو کوئی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا۔
جبران ناصر نامی صارف نے لکھا کہ ’وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہیں اسی لیے ان کے ریکارڈ پر بہت زیادہ رنز ہیں۔ بابر اعظم ہمیشہ بیرون ملک کھیلتے رہے ہیں پھر بھی ان کا ریکارڈ کوہلی سے بہتر ہے۔‘
Virat Kohli and company always play on their home soil that's why they have lot of runs in their record while Babar Azam always play in abroad still his record and average is better then Kohli .
— Jibran Ali Khan (@JibranAliKhan18) August 6, 2020
زکی صدیقی نام کے صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم کوہلی سے کہیں بہتر ہیں۔ بابر جوان ہیں لیکن ان کے پاس کوہلی سے زیادہ دلکش سٹروکس ہیں۔‘
Babar is much Better than Kohli..Babar young but has more elegant strokes than kohli especially Cover Drive.
— Zaki Siddiqui (@zaki_u_s) August 6, 2020
بھاویا شاہ نامی صارف نے لکھا ہے کہ بابر اعظم کی صلاحیت پر کوئی سوال نہیں اٹھا رہا بات صرف یہ ہے کہ کوہلی 12 سالوں سے زائد کے عرصے سے کھیل رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اتنے ہی دورانیے بعد بابر اعظم کہاں پہنچتے ہیں۔'
Babar Azam is not being underrated, it's just that Kohli has played for more than 12 years now, let's see where Babar will be after same amount of time...
— Bhavya Shah (@amitshahkabeta) August 6, 2020