Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیزل ٹینکر میں ’نسوار‘ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزم ڈیزل ٹینکرمیں نسوار چھپا کرابوظبی اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ابوظبی میں پولیس نے ڈیزل ٹینکر کے ذریعے بڑی مقدار میں ’نسوار‘ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کوگرفتار کرلیا۔
ملزم پیٹرول سپلائی کرنے والی کمپنی میں ڈیزل ٹینکر کا ڈرائیور تھا جو 750 کلو گرام نسوار ٹینکر میں چھپا کر اسے ابوظبی لانے کی کوشش کررہا تھا۔
اماراتی اخبار کے مطابق ابوظبی کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بڑی مقدار میں ’نسوار‘ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نسوار کی تجارت ابوظبی میں ممنوعہ ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

نسوار لائے جانے کی اطلاع پر کرائم برانچ کی ٹیم بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کرتے ہوئے اسمگلر تک پہنچ گئی جوڈیزل سپلائی کرنے والی کمپنی میں ٹینکر ڈرائیور تھا۔
ملزم کو اسمگل کی جانے والی 750 کلو گرام نسوار کے ساتھ حراست میں لے کر ممنوعہ مواد اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ابوظبی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نسوار ممنوعہ اشیا میں شامل ہے جس کی تجارت یہاں ممنوع ہے ۔
ابوظی پولیس کے شعبہ انسداد جرائم کے ریجنل ڈائریکٹر کرنل محمد سھیل الراشدی کا کہنا تھا کہ ’نسوار‘ اسمگلنگ کی کارروائی کو ناکام بنانے کےلیے کرائم برانچ کے ساتھ بلدیہ ابوظی اور دیگر ادارے کے اہلکار بھی شامل تھے جن کی جامع کارروائی کے نتیجے میں نسوار کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا گیا۔

شیئر: