ماہانہ کرایہ ادا کرنے والوں کا تناسب 31 فیصد ہوگیا ہے۔ (فوٹو الریاض)
سعودی وزارت آباد کاری کے ماتحت ’ایجار‘ پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے زیادہ کرایہ داروں نے کرایہ معاہدوں کا اندراج کرایا ہے۔
اندراج کرانے والوں میں دکاندار اور مکانات کے کرایہ دار شامل ہیں۔ ماہانہ کرایہ ادا کرنے والوں کا تناسب 31 فیصد ہوگیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بیان میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دکانوں اور مکانوں کے کرایہ دار کرایوں کے معاہدوں کا اندراج کرا رہے ہیں اور یہ تعداد تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ دکانوں اور مکانوں کے مالکان کرایہ داروں اور ریئل سٹیٹ ایجنسیوں کا ایجار پروگرام پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تینوں فریق ایجار پروگرام کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کررہے ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ اس سے سعودی ریئل سٹیٹ سیکٹر مزید منظم ہوگا۔ تمام فریقوں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا۔کرایے کے معاملات آسان ہوں گے۔
ایجار پروگرام کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ کورونا وبا کے دوران کئی کنئی سہولتیں مہیا کی گئیں۔
حکومت نے غیرملکی ورکرز کی رہائش کے لیے مناسب عمارتوں کے انتخاب کی رغبت ظاہر کی تھی۔ دس روز کے اندر غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز کا ڈیٹا فراہم کردیا گیا جبکہ ایسی عمارتوں کی فہرستیں بھی دی گئیں جہاں غیرملکی ورکرز کو سرکاری اداروں کی مقررہ شرائط کے مطابق ٹھہرایا جاسکتا تھا۔ اس سے عمارتوں کے مالکان اور کرایہ داروں کے درمیان اعتماد بھی بڑھا ہے۔