معروف انڈین اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے امریکہ جا رہے ہیں۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سجے دت کو سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
سنجے دت کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
بجلی کے بلوں سے منا بھائی کے ’سرکٹ‘ بھی پریشانNode ID: 490816
-
’چل اُڑ جا رے پنچھی‘: کامیڈین جگدیپ بھی نہ رہےNode ID: 491096
-
امیتابھ اور ابھیشیک کے بعد ایشوریا کو بھی کوروناNode ID: 491656
اداکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں اور علاج کے لیے جا رہے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ سجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر ہے اور کینسر تیسرے مرحلے میں ہیں۔
61 سالہ اداکار علاج کے لیے جلد ہی امریکہ روانہ ہونے والے ہیں۔
ٹوئٹر پر صارفین نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اداکار سنجے دت کی بیماری سے متعلق ٹوئٹر پر ایک صارف راج مالی سسوڈیا نے ٹویٹ کیا کہ بابا آپ جلد صحت یاب ہوجائیں، میں آپ کا بڑا فین ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا ’خدا سے دعا ہے کہ آپ جلد ٹھیک ہو کر ہمارے بیچ لوٹیں گے۔ ہم سب کی دعا آپ کو جلد ٹھیک کر دے گی، سر ہم آپ کے ساتھ ہیں، سنجو سر (بابا) آپ کے لیے بہت سارا پیار۔‘
Get well soon baba i m ur big fan sir we pray to god sir aap jaldi thik hoke hamare bich lotenge hamari sabki dua aapko jaldi thik kar degi sir ham sab aapke sath he lots of love u sanju sir (BABA) pic.twitter.com/JRy0REqp7p
— Raj Mali Sisodiya (@mali_sisodiya) August 12, 2020