بالی وڈ کے مشہور کامیڈین سید اشتیاق احمد جعفری یعنی ’سورما بھوپالی‘ یعنی جگدیپ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
لاکھوں لوگوں کو اپنے ’کڑک‘ تیور سے ہنسانے والے بالی وڈ اداکار اپنے چاہنے والوں کو غمزدہ کر گئے۔ بدھ کی شام ممبئی کے مکان میں انہوں نے آخری سانسیں لیں۔ وہ 81 برس کے تھے۔
سید اشتیاق احمد جعفری کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی تدفین ممبئی میں ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان انتقال کر گئےNode ID: 475406
-
’اس سے سب چھین لیا لیکن وہ ٹُوٹی نہیں‘Node ID: 489381
-
'ماسٹر جی' کا انتقال:' آنکھوں سے مسکرانا ان سے سیکھا'Node ID: 489781
جگدیپ اپنے اصلی نام کے بجائے اپنی اداکاری کے لیے منتخب نام سے زیادہ مشہور ہوئے لیکن یہاں بھی ان کی مشہور زمانہ فلم ’شعلے‘ کے ان کے ایک کردار کے نام یعنی ’سورما بھوپالی‘ سے آئی۔ یہاں تک کہ انہوں نے اسی نام کی ایک فلم کی ہدایت کاری بھی کی۔
جگدیپ نے تقریباً 400 فلموں میں کام کیا، انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلموں میں کام شروع کیا تھا۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ انہوں نے ’افسانہ‘ ’اب دلی دور نہیں‘ ’منا‘ ’دو بیگھا زمین‘ اور ہم پنچھی ایک ڈال کے‘ میں اداکاری کی۔
ایک بڑے کردار کے طور پر ان کی ابتدا اپنے زمانے کی ایک انتہائی کامیاب فلم ’بھابھی‘ سے ہوئی جس کے گیت ’چلی چلی رے پتنگ میری چلی رے‘ آج بھی بہت سے لوگوں کو ماضی میں لے جاتی ہے جو کہ محمد رفیع کی آواز میں ہے اور اسے جگدیپ پر فلمایا گیا۔
جگدیپ نے راجیش کھنہ کی اپنے زمانے کی کامیاب فلم ’روٹی‘ میں ایک ’کڑک‘ حولدار کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈراؤنی فلم ’پرانا مندر‘ میں بھی ان کا کردار یادگار ہے۔
جگدیپ کو یاد کرتے ہوئے اداکار انوپم کھیر نے لکھا ’ایک اور ستارہ زمین سے آسمان میں جا پہنچا، جگدیپ صاحب ہندی دنیا کے بہت ہی بہترین فنکار تھے۔ ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر ان کا ثانی نہیں تھا۔ ایک پارٹی میں بہت سال پہلے انہوں نے مجھ سے کہا تھا ’برخوردار، ہنسنا آسان ہے ہنسانا بہت مشکل ہے!‘ آپ کی کمی بہت کھلے گی۔
مزاحیہ کردار ادا کرنے والے ایک اور فنکار جانی لیور نے انہیں یاد کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے جب پہلی بار کیمرے کا سامنا کیا تو اس فلم میں جگدیپ بھائی بھی تھے۔ جانی لیور کے مطابق ان کی پہلی فلم ’یہ رشتہ نہ ٹوٹے‘ تھی۔
فلم ساز اور ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے لکھا کہ ’وہ سات دہائیوں تک تفریح فراہم کرنے والے بڑے اداکار جگدیپ سر کی موت کی خبر سن کر رنجیدہ ہیں۔ جاوید، نوید اور سارے جعفری خاندان کو میری طرف سے تعزیت۔‘
خیال رہے کہ اداکار جاوید جعفری جگدیپ کے بیٹے ہیں اور انہوں نے انیل کپور کے ساتھ فلم ’میری جنگ‘ میں اپنی اداکاری اور رقص کا لوہا منوایا تھا۔
اداکار انیل کپور نے انہیں یاد کرتے ہوئے لکھا ’جگدیپ صاحب انڈیا کے بڑے اداکاروں میں سے ایک تھے۔۔۔ میں ان کا بڑا فین تھا اور میں خوش قسمت ہوں کہ ان کے ساتھ ’ایک بار کہو‘ اور دوسری بہت سی فلموں میں کام کیا۔ وہ ہمیشہ انتہائی ساتھ دینے والے اور ہمت افزائی کرنے والے تھے۔‘
Jagdeep Saab was one of the greatest actors of India...I was his huge fan & was lucky enough to have worked with him in Ek Baar Kaho & many more films...he was always extremely supportive & encouraging...sending my heartfelt condolences & prayers to my friend Javed & family... pic.twitter.com/0ZXsridyL8
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) July 8, 2020