Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ایک ہزار نئے ڈیم بنائے گا  

بارش کے پانی کی پیمائش کے لیے  31 نئے سٹیشن قائم کیے گئے ہیں- فوٹو: کنگ فہد ڈیم بیشہ
سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب میں مزید ایک ہزار نئے  ڈیم  بنائے جائیں گے۔  اس وقت مملکت میں 521 ڈیم موجود ہیں۔
سعودی اخبار الوطن کے مطابق وزارت ماحولیات نے رپورٹ جاری کر کے بتایا ہے کہ 2019 کے دوران سعودی عرب میں گیارہ  نئے ڈیم تیار کیے گئے جن کے بعد مملکت میں ڈیمز کی تعداد 521 ہو گئی ہے۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ 521 ڈیمز کی اصلاح و مرمت اور دیکھ بھال کا کام باقاعدہ ایک سسٹم کے مطابق کیا جا رہا ہے- مزید ایک ہزار ڈیم تیار کرنے کے لیے تفصیلات زیر غور ہیں۔ 
وزارت نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت کے ماتحت ایک نیا ادارہ قائم کیا  گیا ہے جسے ڈیمز کی اصلاح و مرمت اور دیکھ بھال کا کام سپرد کیا گیا ہے۔ 
وزارت نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ بارش کے پانی کی پیمائش کے لیے 31 نئے سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ بارش کا یومیہ تناسب  بتانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر خبرنامہ بھی جاری کیا جانے لگا ہے جبکہ پانی سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے ہائیڈرولوجیکل نیٹ ورک آلات کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ 
سعودی سکالر خالد باطرفی نے سکائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مزید ڈیمز قائم کرنے کا پروگرام اس وجہ سے بنایا جارہا ہے کیونکہ بارش کا پانی ضائع ہورہا ہے۔ تقریبا 8 ارب مکعب میٹر پانی نئے ڈیم کو بارش سے مہیا ہوسکتا ہے۔
خالد باطرفی نے مزید کہا کہ نئے ڈیمز بننے پر سعودی عرب میں خوراک کا سٹراٹیجک ذخیرہ حاصل کیا جاسکے گا۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں-

شیئر: