Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہون دھماکہ ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے،پاکبان

مکہ مکرمہ ( جاوید راہو)مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سہون شریف میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید وسیع کیا جائے۔سماجی رہنما حــسین فلپوٹو اطـہر نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے کہا کہ سہون میں خــودکش حملہ سندھ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔سینئر صحــافي نــــجم عــلی کھاوڑنے کہا کہ ہـم اپنے ملک کی سلامتی کے لئے دعاگوہیں ہیں۔ ایسے شـرپسند کـو گرفتار کرکےکیفرکرادر تک پہنچاحکومت کی ذمہ داری ہے۔ حاکم علی راہونے کہا کہ سانحے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔دہشت گردوں نے مقبروں اور عبادتگاہوں تک نہیں چھوڑا۔ 

شیئر: