سعودی سیاح جبران علی الفیفی نے جازان کی صبیا کمشنری سے الافلاج کمشنری تک کا سفر پیدل طے کرکے 70 برس پرانے سفر کی یاد تازہ کردی-
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الفیفی نے بتایا کہ اس کا مشن یہ ہے کہ وہ جازان سے ریاض تک کا سفر پیدل طے کرے-
الفیفی اپنے اس سفر میں کتنے قدم چلے اسے شمارکرنے کے لیے وہ سپیشل ایپ استعمال کررہے ہیں-
الفیفی نے بتایا کہ دراصل 1371 ھ میں ان کے خاندانی بزرگ شیخ جبران مفرح الفیفی نے جازان سے ریاض تک پیدل سفر کرکے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے بیعت کی تھی- وہ ان کے اس سفر کی یاد تازہ کرنے کے لیے اس مہم پر نکلے ہوئے ہیں-
الفیفی نے بتایا کہ تھکاوٹ کی وجہ سے پنڈلی میں اکڑن پیدا ہونے اور راستے میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہونے کے باوجود وہ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں- ریاض ان کی منزل ہے- شروع میں دن اور رات میں سفر کررہے تھے مگر آج کل سخت موسم کی وجہ سے دن کے بجائے رات کے وقت ہی سفر کررہے ہیں-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں