اسلام آباد/ واشنگٹن.... امریکا اور اقوام متحدہ نے سیہون شریف میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی حمایت کرتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام کے لئے پرعزم ہے۔دریں اثناء اقوام متحدہ نے بھی سیہون شریف میںحملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔