Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ماں اور چار بچے گیس لیکج پر دم گھٹنے سے ہلاک

اہل علاقہ نے اپارٹمنٹ سے گیس کی بو آنے پر حکام کو اطلاع دی تھی (فوٹو: العربیہ)
مصر کے الفیوم گورنریٹ میں ماں اور اس کے چار بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
العربیہ کے مطابق پولیس کو اہل علاقے سے اطلاع ملی تھی کہ ماں اور اس کے بچوں کی نعشیں اپارٹمنٹ کے بیڈ روم میں موجود ہیں۔
اہل علاقہ نے اپارٹمنٹ سے گیس کی بو آنے پر حکام کو اس کی اطلاع دی تھی۔
فوری طور پر سکیورٹی سروسز ایمبولینس ٹیموں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
ابتدائی تحقیقیات میں یہ بات سامنے آئی کہ ہلاکتیں گیس لیک ہونے پر دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے موت کے اسباب کے درست تعین کے لیے نعشوں کے معائنے اور فرانزک ٹیسٹ کا حکم دیا ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر: