Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

سعودی عرب نے قومی مکالمے کی اپیل کی ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے لیبیا میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام متحارب فریقوں سے قومی مکالمے کی اپیل کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے جمعے کو بیان میں وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے لیبیا میں جنگ بندی کے اعلان پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام متحارب فریقین قومی سیاسی مکالمہ شروع کریں اور قومی مفاد کو ہر مفاد سے بالا رکھیں۔ لیبیا کے عوام کے امن و استحکام  کی خاطر پائیدار حل طے کریں اور بیرونی مداخلت روکیں۔ اس سے عربوں کی علاقائی سلامتی کو خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کے مطابق بیرونی مداخلت سے عربوں کی علاقائی سلامتی کو خطرہ پیدا ہو رہا ہے (فوٹو: سبق)

 یاد رہے کہ لیبیا میں وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ مکمل جنگ بندی اور جلد انتخابات پر متفق ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں مذاکرات کی بحالی کے بعد نئی صدارتی کونسل کی تشکیل کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
 بین الاقوامی فریقین نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے لیبیا میں تصفیے کی راہ پیدا ہوگئی ہے۔   
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی ایک بیان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم  کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی تصفیے کی راہ میں اہم قدم ہے۔ جنگ بندی کے اعلانات سے استحکام اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی بابت لیبیا کے عوام کی امنگیں پوری ہونے کی سبیل پیدا ہوگی۔

شیئر: