بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر جاری تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کے کہنے پر اداکار کی نعش کا پوسٹ مارٹم جلدی میں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ انڈین سپریم کورٹ نے سشانت سنگھ کی خودکشی کے مقدمے پر سماعت کرتے ہوئے انڈیا کے مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تفتیشی ادارے سی بی آئی نے اداکار کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم سے تفتیش کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سُشانت سنگھ کی دوست ریا چکربورتی گھر سے 'لاپتہ'Node ID: 495791
-
’انصاف ملے گا‘ اداکارہ ریا چکر بورتی نے خاموشی توڑ دیNode ID: 495961
-
سشانت کی خودکشی، سی بی آئی کو تحقیقات کا حکمNode ID: 499751
تفتیشی ٹیم نے ڈاکٹروں سے سوال کیا کہ اداکار کی نعش کا پوسٹ مارٹم رات کو کرنے کی کیا جلدی تھی، جس پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس کے کہنے پر پوسٹ مارٹم جلدی میں کیا گیا تھا۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم سے پہلے کورونا کا ٹیسٹ نہیں کیا تھا، جبکہ ڈاکٹروں کے خیال میں ایسے کوئی قواعد موجود نہیں ہیں۔
سشانت سنگھ کی آٹوپسی رپورٹ پر ان کی موت واقع ہونے کا وقت بھی درج نہیں ہے۔
علاوہ ازیں سنیچر کے روز سی بی آئی کی ٹیم نے ممبئی پولیس کے ہمراہ سشانت سنگھ کے اپارٹمنٹ کا دورہ کیا جہاں 14 جون کو اداکار کی موت واقع ہوئی تھی۔
تحقیقاتی ٹیم سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے ممکنہ امکانات کا تجزیہ کر رہی ہے۔
#Live | CBI intensifies probe on the Sushant Singh Rajput case. The team along with forensic experts are at Sushant's Bandra residence to recreate the incident.
Priyank & Tamal Saha with details. | #RheaGameOver pic.twitter.com/zLN1yDTfoe
— TIMES NOW (@TimesNow) August 22, 2020