گھریلو عملے سے صرف وہی کام لیا جاسکتا ہے جس پر آجر اور اجیر پہلے سے متفق ہوں۔ انتہائی مجبوری کے عالم میں گھریلو عملے سے کوئی ایسا کام لیا جاسکتا ہے جو اس کے حقیقی کام سے بہت زیادہ مختلف نہ ہو۔
گھریلو عملے سے ایسا کوئی کام نہیں لیا جاسکتا ہے جس سے اس کی صحت و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہو یا وہ کام انسانی وقار کے منافی ہو-
آجر گھریلو عملے کو ہر ہجری مہینے کے آخر میں متفقہ محنتانہ ادا کرے۔ الا یہ کہ فریقین تحریری طور پر اس حوالے سے کوئی اور معاملہ طے کرچکے ہوں۔
آجر گھریلو عملے کا محنتانہ کیش یا چیک کی صورت میں دے گا۔ اگر گھریلو ملازم کسی خاص بینک کے اکاؤنٹ میں محنتانہ وصول نہ کرنا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں جب بھی محنتانے کا لین دین ہوگا تو اسے تحریر میں لایا جائے گا۔
آجر گھریلو عملے کو مناسب رہائش فراہم کرنے کا پابند ہے۔
گھریلو کارکن کا حق ہے کہ روزانہ کم از کم 9 گھنٹے آرام کے لیے دیے جائیں۔
آجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھریلو کارکنان کو اپنے کاروبار کی اجازت نہ دے۔
انسدااد انسانی سمگلنگ کمیٹی نے انتباہ کیا کہ اگر آجر ان سات حقوق میں سے کوئی ایک حق ادا نہیں کرے گا تو اس کا احتساب کیا جائے گا۔
انسداد انسانی سمگلنگ کمیٹی نے خبردار کیا کہ آجر گھریلو عملے کے استحصال کے مجاز نہیں۔ اگر کوئی آجر ان کے حقوق پامال کرتا ہے تو اسے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔ کئی ایسی صورتیں ہیں جو گھریلو عملے کے استحصال کے دائرے میں آتی ہیں۔
گھریلو عملے کو آرام اور سونے کے لیے جگہ مہیا نہ کرنا۔
گھریلو عملے کو کسی ایک جگہ یا نامناسب جگہ سونے پر مجبور کرنا۔
آجر کے رہتے ہوئے گھریلو عملے کے خلاف ھروب کی شکایت درج کرانا۔
گھریلو عملے کو صرف بچا ہوا کھانا دینا۔
گھریلو عملے کی توہین کرنا یا انہیں دھمکانا یا ان پر تشدد کرنا۔
سماجی اسباب کے سوا کسی اور غرض سے انہیں گھر سے نہ نکلنے دینا۔
گھر سے نکلنے کے لیے آجر کی رفاقت کی پابندی لگانا شامل ہیں۔