امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے کے دوران اماراتی ہم منصب سے لیبیا کے تنازع اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے انسداد پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مائیک پومپیو نے ابوظبی میں اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کی موجودگی میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا-
مزید پڑھیں
-
امارات اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہNode ID: 498571
-
ابو ظبی کے ولی عہد اور پومپیو کا رابطہNode ID: 501031
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے، مشرق وسطی امن عمل کو فعال کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے امن معاہدے کی اہمیت کا جائزہ لیا۔
علاقائی و بین الاقوامی نوعیت کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ خطے کے حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔
فریقین نے امارات اور امریکہ کے درمیان مشترکہ تعاون اور مختلف سطحوں پر دونوں دوست ملکوں کے سٹراٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
نئے کورونا وائرس کی وبا کی تازہ صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جاری کاوشوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پومپیو نے امارات پہنچنے پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ دورہ امارات کے حوالے سے پرجوش ہوں۔ امارات اور اسرائیل کا معاہدہ 25 برس سے زیادہ عرصے سے مشرق وسطی میں قیام امن طرف اہم قدم ہے‘۔
پومپیو نے امید ظاہر کی کہ’ ہم علاقائی امن تک رسائی کے لیے اس رفتار کو آگے بڑھائیں گے‘۔
Excited to arrive in the United Arab Emirates and congratulate the Emirati people on the historic Abraham Accords– the most significant step toward peace in the Middle East in over 25 years. Hopeful we will build on this momentum towards regional peace. pic.twitter.com/WdICQ9V8kN
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) August 26, 2020
عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پومپیو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان نےلیبیا میں پائیدار جنگ بندی کی حمایت، خلیجی اتحاد اور خطے میں ایران کے مضر اثر و رسوخ سے نمٹنے کے بارے میں بات کی ہے۔
قبال ازیں پومپیو کے دورے کے دوران بحرین نے امریکہ سے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعے کے لیے دو ریاستی حل ہونا چاہیے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما میں کنگ حماد بن عیسیٰ اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے امارات کے پہنچنے سے قبل بدھ کو خلیجی ملک بحرین کے شاہی خاندان کی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
Met today with Crown Prince of Bahrain, His Royal Highness Salman bin Hamad Al Khalifa. We discussed the importance of building regional peace and stability, including the importance of Gulf unity and countering Iran’s malign influence in the region.
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) August 26, 2020
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس سے پہلے اسرائیل اور سوڈان کا سفر کر چکے ہیں۔
مائیک پومپیو نے مناما سے ٹویٹ کیا کہ ’ ہم نے خطے کے امن و استحکام کی تعمیر و ترقی کی اہمیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا، اس کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کے اتحاد کی اہمیت اور ایران کے شر انگیز اثرورسوخ کے انسداد پر بھی بات کی۔‘
بحرین میں ان کی ملاقاتیں 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ہوئی ہیں۔
بحرین سعودی عرب کے ساحل سے دور خلیج عرب کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل ملک ہے۔ یہاں پر تاریخی یہودی کمیونٹی ہے۔
