Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی کے ولی عہد اور پومپیو کا رابطہ

مریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےاسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے امن معاہدے کو مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید نے گزشتہ روز اسرائیل میں بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مائیک پومپیو کے ساتھ منگل کو فون پر بات کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔
 امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق دونوں رہنماوں نے امریکہ اور امارات کے مابین سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاونت سے ہونے والے معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات  تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔
 امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی صدر، اسرائیلی وزیراعظم اور ولی عہد ابوظبی نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اسرائیل اور امارات کے درمیان مکمل تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 یاد رہے کہ پیر کو یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ مزید عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اسی طرح کے معاہدوں پر پہنچیں گے۔
العربیہ نیٹ نے وام کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی ہے۔امارات اوراسرائیل کے درمیان امن معاہدہ سرفہرست رہا۔

 امریکی وزیر خارجہ ان دنوں مشرق وسطی کے دورے پر ہیں(فوٹو اے ایف پی)

پومپیو اور محمد بن زاید نے خلیج عرب اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشیں اور اس وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اہم اقدامات بھی زیر بحث آئے۔  
 امریکی وزیر خارجہ ان دنوں مشرق وسطی کے دورے پر ہیں اس کا آغاز 24 اگست کو اسرائیل سے کیا تھا۔
پومپیو منگل کی صبح اسرائیل سے سوڈان کے دورے پر خرطوم پہنچے۔یہ تل ابیب اور خرطوم کے درمیان پہلی براہ راست سرکاری پرواز تھی۔ 

شیئر: