Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات آنے، جانے والی تمام پروازوں کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

امارات آنے اور جانے والی تمام پروازوں سعودی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں (فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی فار سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن کی درخواست پر امارات آنے اور جانے والی  تمام پروازوں  کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو سعودی سول ایسوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے یہ اعلان اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی امارات سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو سعودی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ 
سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے مملکت کا فلسطین کے معاملے پر موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ 
ایک ٹویٹ میں فرحان بن فیصل نے کہا کہ ’ فلسطین اور فلسطینی عوام کے حوالے سے مملکت اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی پروازوں کو سعودی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے اس میں تبدیلی نہیں آئے گی۔  مملکت، عرب امن اقدامات کے مطابق انصاف اور پائیدار قیام امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا حامی ہے اور اسے سراہتا ہے۔‘ 
 

شیئر: