Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ کویت سے آنے والے غیرملکیوں اور گاڑیوں پر فیس نہیں‘

بیان میں کہا گیا کہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ ( عرب نیوز)
کویت میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیرملکیوں اور گاڑیوں سے فیس کی وصولی کی اطلاعات غلط ہیں۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے نے ٹو ئٹر پر بیان جاری میں کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیرملکیوں اور گاڑیوں پر فیس مقرر کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بہت سارے لوگوں نے یہ اطلاعات ملنے پر سفارتخانے سے رابطہ کرکے ان اطلاعات کی حقیقت دریافت کی ہے- 
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ دعوی سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ کوئی بھی شخص ایسی کسی بھی اطلاع پر جو سرکاری ادارے سے جاری نہ ہوئی ہو کان نہ دھرے۔ 

شیئر: