Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں وزیرِ سیاحت کی سائیکلنگ، ویڈیو وائرل 

وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ سودہ میں سائیکلنگ کا بہت لطف آتا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کی عسیر کے پہاڑی علاقوں میں سائیکلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
ٹورسٹ گائیڈ خالد آل طوق نے وزیر سیاحت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزیر سیاحت احمد الخطیب عسیر میں السودہ پہاڑی علاقے کی ایک سڑک سے سائیکل سے سفر کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ٹورسٹ گائیڈ خالد آل طوق سائیکل پر سودہ پہاڑی علاقے کی سیاحت میں وزیر سیاحت کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وزیر سیاحت نے کہا کہ عسیر کے علاقے سودہ کا موسم شاندار ہے- یہاں کے دلکش ماحول میں سائیکلنگ سے بڑا لطف آتا ہے۔ 
احمد الخطیب نے یہ بھی کہا کہ ٹورسٹ گائیڈ ابو معجب اس سفر میں ہمراہ رہے۔ سیاحت کا لطف دوبالا ہوگیا۔

شیئر: