پولیس نے تاحال زخمیوں کی درست تعداد نہیں بتائی ہے (فائل فوٹو اے ایف پی)
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اتوار کو ہونے والے خنجر زنی کے واقعات میں پولیس کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ایک مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے۔اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 12:30 سے 2:30 بجے کے دوران پولیس کو چار مختلف مقامات پر خنجر زنی کی شکایات پر طلب کیا گیا تاہم پولیس نے واقعے میں دہشت گردی ،نفرت انگیز جرم یا جرائم پیشہ گروہ کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا۔
خنجر زنی کے واقعات کے بعد برطانیہ ہائی الرٹ رہا ہے کیوں کہ پچھلے سال لندن میں دو بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے تھے جو کہ دونوں منصوبہ بندی سے کیے گئے تھے۔
جون میں لندن کے مغرب میں ایک حملے میں پارک میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد ایک شخص پر قتل کا فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔
اس کے بعد سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ایک ہوٹل میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے جس میں ایک پولیس آفیسر بھی شامل تھا اور پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔
اس سے قبل روئٹر نے ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے کے قریب برمنگھم سٹی سینٹر میں خنجر زنی کا واقعہ رپورٹ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسی علاقے میں خنجر زنی کے دیگر واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہم متعدد افراد کے زخمی ہونے سے متعلق آگاہ ہیں لیکن اس وقت ان کی درست تعداد یا زخموں کی نوعیت کی بارے میں نہیں بتایا جا سکتا‘
بیان کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی سروسز کام کر رہی ہیں۔ شہر میں کچھ سڑکوں کو بند کر کے متاثر علاقے کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا تھا۔