Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے 17 ملین اقامے اور شناختی کارڈ جاری

 200 سے زیادہ کام آن لائن  کرائے جانے لگے ہیں۔( فوٹو اخبار 24)
 سعودی وزارت داخلہ نے ابشر کے ذریعے 17 ملین سے زیادہ ڈیجیٹل اقامے اور قومی شناختی کارڈ جاری کیے ہیں۔ 
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آن لائن شناختی کارڈز پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اب تک ابشر پلیٹ فارم سے 17 ملین سے زیادہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اقامہ کارڈز اور قومی شناختی کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابشر پلیٹ فارم انتظامیہ نے بیان میں بتایا کہ سرکاری ایپلی کیشن، ای گیٹس اور پلیٹ فارمز تک ای شناختی کارڈ کے ذریعے رسائی کی سہولت مہیا ہے۔ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے اشتراک سے لنک کی مدد سے رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ابشر پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ملک میں 147 ای گیٹس اور پلیٹ فارمز مہیا کیے جا چکے ہیں۔ ان کی وجہ سے  سعودی شہری اور مقیم غیرملکی 200 سے زیادہ کام آن لائن  کرانے لگے ہیں۔ اب انہیں سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔

شیئر: