Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کے قاتل جڑواں بیٹوں کو سزائے موت

دونوں بھائیوں نے باپ اور بھائی پر بھی حملہ کیا تھا- فوٹو عاجل
ریاض میں فوجداری کی عدالت نے داعش تنظیم سے منسلک جڑواں بھائیوں کو 67 سالہ ماں کے قتل، 73 سالہ باپ اور 22 سالہ بھائی پر خنجر سے حملہ کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر سزائے موت سنادی۔
جڑواں بھائیوں نے جون 2016 میں ریاض کے الحمرا محلے میں واقع مکان پر ماں باپ اور 22 سالہ بھائی پر خنجر سے وار کیے تھے۔ ماں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی تھی جبکہ باپ اور جڑواں بھائیوں کا ایک بھائی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جڑواں بھائیوں کے دہشتگردانہ واقعہ کی اطلاع سے سعودی دارالحکومت لرز گیا تھا۔ دونوں نے انتہائی عیاری کا مظاہرہ کرکے ماں باپ کو گھر کے ایک کمرے میں بلایا تھا۔ دونوں ماں باپ کے قتل کی باقاعدہ منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے۔ انہوں نے پہلے ماں کو بلایا ایک بھائی نے کمر کی طرف سے ماں کو قوت کے ساتھ پکڑا اور ان کے منہ پر اپنا بایاں ہاتھ رکھ دیا تھا تاکہ اس کے چیخنے چلانے کی آواز کمرے سے باہر نہ جاسکے۔ دوسرے نے خنجر سے پے درپے وار کرکے ماں کو زمین پر گرا دیا تھا۔ دونوں بھائی اپنے والدین  اور بھائی کو دائرہ اسلام سے حارج سمجھتے تھے۔
دونوں بھائیوں نے یہی طریقہ کار اپنے بھائی پر حملے کے لیے بھی اختیار کیا تھا۔ دونوں بھائیوں نے بیک وقت اس کے سر اور ہاتھوں پر بغدے کے متعدد وار کیے تاہم وہ ابتدائی ضربوں کے بعد کمرے اور گھر سے بھاگ کھڑا ہوا تھا- اسی دوران ان کا سامنا باپ سے ہوگیا- انہوں نے اپنے بیٹے کو لہولہان دیکھ کر گھر سے نکلنے کی کوشش کی تاہم فرار ہوتے وقت ان پر بھی بغدے سے پے در پے کئی وار کردیے۔ 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: