سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں وبا کے انسداد کے بارے میں اقوام متحدہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور یہ بھی کہاعالمی ادارہ صحت اس حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جی 20: ’متاثرہ ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں‘
Node ID: 464856 -
جی سی سی وزرائے صحت کے اجلاس میں اہم فیصلے
Node ID: 486051
اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بحران کے شروع سے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کرلیے تھے۔ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وبا سے بچانے کے لیے تمام ضروری انتظٓامات کیے گئے ہیں۔ حکومت نے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے انسانیت نواز پالیسی اپنائی ہے۔ نہ صرف سعودی شہریوں بلکہ قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور غیرقانونی طور پر رہنے والے غیرملکیوں کو علاج اور کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ اس طریقہ کار کی بدولت وبا سے موثر شکل میں نمٹا جاسکا ہے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اور اقوام مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون اشد ضروری ہے۔
