پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا ہے کہ وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گیے بیان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ سکولوں اور کالجز کے لیے بنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جا رہی ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 16، اسلام آباد میں ایک اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں پانچ تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تعلیمی اداروں کو تقریبا پانچ ماہ بعد دو دن قبل کھولا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
بچوں میں کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟Node ID: 503761
-
پاکستان میں کیسز میں کمی ویکسین ٹرائل کو متاثر کرے گی؟Node ID: 504036
-
’ویکسین تین یا چار ہفتوں کے اندر اندر'Node ID: 505351