سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ مسافروں کو طیارے پر ای شیشہ اپنے ہمراہ لانے کی مشروط اجازت ہے- اس کی پابندی ضروری ہے-
مزید پڑھیں
-
ڈرائیونگ کے دوران شیشہ پینے والا شہری گرفتارNode ID: 500621
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ نے تنبیہ کی ہے کہ مسافر اپنے ہمراہ ای شیشہ لا تو سکتے ہیں مگر اسے استعمال نہیں کر سکتے- ای شیشے کو سفر کے دوران بیگ میں ہی رکھنا ہوگا-
السعودیہ سے استفسار کیا گیا تھا کہ آیا مسافر ای شیشہ طیارے پر اپنے ہمراہ لے جا سکتے ہیں- السعودیہ نے کہا کہ ای شیشہ لا تو سکتے ہیں مگر استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ اس کی صفائی والی اشیا اور متعلقہ سیال سامان لگیج میں ہی دیا جائے گا طیارے پر ساتھ نہیں لے جا سکتے-