Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد التویجری ڈبلیو ٹی او میں انتخاب کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

 ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے انتخاب میں 5 افراد شامل ہیں۔ (فوٹو واس)
ڈبلیو ٹی او کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے لیے مرحلہ وار انتخاب میں شامل سعودی عرب کے سابق وزیر اقتصادی امور و منصوبہ بندی محمد التویجری اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جنیوا میں قائم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر  سے جمعہ کے روز جاری  بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس عہدے کے لیے انتخاب میں حصے لینے والے 5 افراد موجود ہیں جب کہ  ابتدائی مرحلے میں 8 افراد  شامل تھے۔

محمد التویجری سعودی عرب کے  وزیر اقتصادی امور و منصوبہ بندی رہے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

محمد التویجری کے ساتھ آئندہ  ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے انتخاب کے لیے ایک مرد اور  تین خواتین  اگلے مرحلے میں موجود ہیں۔
دیگر امیدواروں میں کینیا کی  وزیر آمنہ محمد ، نائیجیریا کی سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر نگوزی اوکونجو ، جنوبی کوریا کی وزیر تجارت یو میونگ ہی اور برطانوی سابق وزیر ڈاکٹر لیام فاکس کے نام شامل ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: