Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی مکمل انشورنس پیکیج کا مسودہ تیار

انشورنس سکیم کا مسودہ ساما کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو الشرق الاوسط
سعودی عربین مانیٹری ایجنسی (ساما) نے گاڑیوں کی فل انشورنس کے نئے نظام کا مسودہ ترتیب دیا ہے۔
 ساما انشورنس کمپنی اور انشورنس کرانے والے کے درمیان بہتر تعلقات  یقینی بنانے کے لیے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے فل انشورنس کے مجوزہ نظام پر رائے طلب کی ہے۔
ساما نے صارفین سے کہا ہے کہ  اس سلسلے میں اپنی رائے اور تجاویز آگاہ کریں۔  
الشرق الاوسط کے مطابق ساما نے کہا کہ وہ ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس میں فل انشورنس پیکیج بنیادی ضرورتیں پوری کررہا ہو۔
ساما کا کہنا ہے کہ فل انشورنس پیکیج کے نئے نظام کے مسودے میں اس امر کو یقینی  بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ  انشورنس پیکیج میں تمام بنیادی چیزیں شامل ہوں۔
اس میں یہ  بھی واضح کردیا جائے کہ انشورنس سکیم میں کیا کچھ شامل ہے اور کیا شامل نہیں ہے۔ انتہائی معاوضہ کتنا ہوگا۔ گاڑی سڑک پر خراب ہونے کی صورت میں انشورنس کمپنی کیا کچھ مدد کرے گی آیا متبادل گاڑی فراہم کرے گی یا نہیں۔
متاثرہ گاڑی کو جائے حادثہ سے منتقل کرنا بھی انشورنس میں شامل ہوگا یا نہیں۔ موت، جسمانی چوٹ، علاج کے اخراجات اور مملکت سے باہر ہونے والے حادثات پر کمپنی کا کیا موقف ہوگا۔ 
ساما نے کہا ہے کہ تیس روز کے اندر سب اپنے تصورات اور تجاویز پیش کردیں۔ گاڑیوں کی فل انشورنس سکیم کا مسودہ ساما کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: