Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی دن پر امارات کے مختلف شہروں میں جشن

اماراتی فضائیہ نے ابوظہبی میں سعودی قومی دن کے موقع پر فضائی کرتب دکھائے ( فوٹو: وام)
سعودی عرب کے قومی دن پر امارات کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا ہے۔
ابوظہبی، دبئی اور شارجہ سمیت دیگر شہروں کو سعودی پرچموں سے سجایا گیا جبکہ اونچی عمارتوں کو سعودی پرچم کے رنگوں کو منور کیا گیا ہے۔

اونچی عمارتوں کو سعودی پرچم کے رنگوں کو منور کیا گیا ہے ( فوٹو: وام)

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی فضائیہ نے سعودی قومی دن کے موقع پر ابوظہبی میں ایئر شو پیش کیا ہے۔
طیاروں کا پہلے گزر سعودی سفارتخانے کے قریب سے ہوا، بعد ازاں ساحل پر فضائی کرتب دکھائے گئے۔

ہوائی اڈوں کو سعودی قومی پرچموں سے سجایا گیا جبکہ مسافروں میں تحائف تقسیم کئے گئے ( فوٹو: وام)

ابوظہبی اور دبئی ایئر پورٹ پر متعدد پروگرام منعقد کیے گیے۔ دونوں ہوائی اڈوں کے مختلف ٹرمنلز کو سعودی قومی پرچموں سے سجایا گیا جبکہ مسافروں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔
وزارت صحت سمیت دیگر وزارتوں کی عمارتوں کو سعودی قومی پرچم کے رنگوں سے منور کیا گیا ہے جبکہ وزارت صحت کے دفتر میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔

طیاروں کا پہلے گزر سعودی سفارتخانے سے ہوا ، بعد ازاں ساحل پر فضائی کرتب دکھائے گئے ( فوٹو: وام)

ابوظہبی پولیس کی تمام گاڑیوں کو سعودی قومی پرچم سے سجایا گیا ہے۔
اماراتی محکمہ کسٹم کے دفتر اور ملک کے تمام سرحدی مراکز میں سعودی قومی دن منایا گیا۔

وزارت صحت کے دفتر میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں ( فوٹو: وام)

اماراتی شہریوں نے سعودی قومی دن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا وطن ہے جس کی سربلندی ہمارے لیے قابل فخر واعتزاز ہے۔

شیئر: