Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری نے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا

’مقتول کے والد نے آج منگل کو شرعی عدالت میں معافی نامے پر دستخط کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن کی اللیث کمشنری میں مقیم سعودی شہری نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ثعلبی قبیلے سے تعلق رکھنے والے شہری معتوق بن عبد الالہ الثعلبی نے اپنے بیٹے کے قاتل محمد حسن الثعلبی کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اقرار نامہ دستخط کر لیا ہے۔
قاتل محمد بن حسن الثعلبی نے 4 سال پہلے اپنے ہم وطن اور ہم قبیلہ نوجوان عبد العزیز بن معتوق الثعلبی کو قتل کیا تھا۔
اللیث کے کمشنر عمران بن حسن الزہرانی اور ثعلبی قبیلے کے سربراہ شیخ مبروک بن عارف الثعلبی نے قبیلے کے اکابرین کے وفد کے ہمراہ بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے والے شہری سے ان کے گھر جاکے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران مقتول نوجوان کے والد کو قاتل کو معاف کرنے کی ترغیب دی گئی تھی جس پر شہری نے آج منگل کو شرعی عدالت میں جا کر معافی نامے پر دستخط کر دیئے۔

شیئر: