Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایل پی جی 24 فیصد سستی

نئے نرخوں کا اطلاق یکم اکتوبر سےہوگا۔(فوٹو خلیج ٹائمز)
 متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی اور انفراسٹریکچر سہیل المزروعی نے کہا ہے کہ گھریلو ایل پی جی کے نرخ 24 فیصد کم کردیے گئے۔
نئے نرخوں کا اطلاق یکم اکتوبر سےہوگا۔ غاز الامارات اور امارات کمپنی کے ساتھ یکجہتی پیدا کی گئی ہے۔

 

الامارات الیوم کے مطابق وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سستی کرنے کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور انہیں خوشیاں دینا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے نرخوں میں کمی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ صارفین گھریلو گیس حصول  کے سلسلے میں ایک سے زیادہ راستے اختیار کرسکیں گے۔
دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ انہیں محفوظ گھریلو گیس حاصل ہوگی۔ سلامتی کے معیار کے عین مطابق ہوگی۔ کمپنیوں کی جانب سے نرخوں کے فرق اور صارفین کے استحصال کا سدباب ہوگا۔

شیئر: