انڈین لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پشاور کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں۔
خیال رہے کہ پشاور کے اندرون شہر میں مشہور انڈین اداکاروں کے آبائی گھر اب بھی موجود ہیں۔
اردو نیوز سے وابستہ صحافی شیراز حسن نے دلیپ کمار کے گھر کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں جس کو انہوں نے ری ٹویٹ کیا اور ساتھ میں ہیش ٹیگ پشاور اور ہیش ٹیگ دلیپ کمار استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ ان کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کی جائیں۔
Thank you for sharing this. Requesting all in #Peshawar to share photos of my ancestral house (if you’ve clicked the pic) and tag #DilipKumar https://t.co/bB4Xp4IrUB
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) September 30, 2020
محمد اسلام خان مہمند نامی ایک صارف نے بھی دلیپ کمار کے ساتھ ان کے گھر کی تصاویر شیئر کیں۔
دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو ان کے مالکان مسمار کر کے اس زمین پر کمرشل پلازہ بنانا چاہ رہے تھے تاہم اب ان کو ثقافتی ورثے اور سیاحتی مرکز بنانے کے لیے کام شروع کیا گیا ہے۔
#DilipKumar House, Peshawar @TheDilipKumar #Peshawar #KhyberPakhtunkhwa pic.twitter.com/D9pOxXfztO
— Muhammad Islam Khan Mohmand (@Kamunicationist) September 30, 2020
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکیالوجی اور میوزیم کے ڈائریکٹر عبدالصمد خان نے بتایا تھا کہ اس وقت ان کے محکمے نے مداخلت کر کے گھروں کے گرائے جانے کو رکوایا تھا، لیکن گھروں کو تب کسی حد تک نقصان پہنچ چکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب مسمار ہونے سے بچانے کے بعد اگلا مرحلا یہ ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ان گھروں کو خرید کر ان کی مرمت کا کام کرے تاکہ انہیں مخفوظ کیا جا سکے، کیونکہ ان گھروں کا شمار ملک کے ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے۔
’اس کے لیے محکمے نے پشاور کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھے ہیں تاکہ صوبائی حکومت گھروں کی ملکیت حاصل کر سکے۔‘
مزید پڑھیں
-
یوسف خان کا دلیپ کمار بننا ’محض قسمت کا کھیل تھا‘Node ID: 464091
-
حکومت پشاور میں دلیپ کمار، راج کپور کے گھر خریدے گیNode ID: 507796