افغانستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز نجیب تراکئی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو جانے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
منگل کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’اے سی بی اور افغانستان کرکٹ کی دلدادہ قوم اپنے جارحانہ بلے باز اور بہت اچھے انسان نجیب تراکئی کو کھو دینے کے دل توڑ دینے والے بڑے نقصان پر غمزدہ ہے۔ 20 سالہ نجیب تراکئی نے ایک المناک ٹریفک حادثے میں اپنی جان کھو دی جس سے ہم سب صدمے میں ہیں۔‘
ACB and Afghanistan Cricket Loving Nation mourns the heart breaking & grievous loss of its aggressive opening batsman & a very fine human being Najeeb Tarakai (29) who lost his life to tragic traffic accident leaving us all shocked!
May Allah Shower His Mercy on him pic.twitter.com/Ne1EWtymnO
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 6, 2020
خیال رہے کہ 29 سالہ افغان کرکٹر نجیب تراکئی تین روز قبل خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ 22 گھنٹے تک ہوش میں نہ آنے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے تھے۔
افغاستان کرکٹ ٹیم کے اووپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی ہے جبکہ اُنہوں نے ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط سے 258 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں