Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کا کرایہ 6 کروڑ روپے کیوں؟

غیر ملکی نے نخلۃ جمیرہ میں ولا کرائے پر لیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
دبئی میں ایک غیرملکی نے 14 لاکھ درہم (پاکستانی چھ کروڑ روپے سے زائد) میں کرائے پر وِلا حاصل کیا ہے۔ 
دبئی میں ’بی ایچ‘ ریئل سٹیٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی نے نخلۃ جمیرہ میں ولا کرائے پر لیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق بی ایچ ریئل سٹیٹ کمپنی نے بتایا کہ یہ ولا چھ کمروں پر مشتمل ہے اور کرائے کا معاہدہ تین سال کے لیے ہے۔ کرایہ دار امارات میں مقیم فرانس کا شہری ہے۔ 
بی ایچ ریئل سٹیٹ کمپنی میں مینجمنٹ ڈائریکٹر نیک جراسیک کے مطابق یہ ولا نخلۃ جمیرہ کے آخر میں واقع ہے۔ اس کا اپنا ساحل اور سوئمنگ پول ہے۔ اس میں اور بھی کئی خوبیاں اور سہولتیں موجود ہیں۔ نخلۃ جمیرہ دنیا کا مہنگا ترین علاقہ مانا جاتا ہے۔ 
جراسیک نے کہا ہے کہ آج کل دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث کرایے کم ہورہے ہیں تاہم نخلۃ الجمیرہ جیسے بعض علاقے دبئی میں ایسے ہیں جہاں رہائش کی طلب آج بھی اپنی جگہ پر موجود ہے۔  
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: