Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے407 نئے مریض، 24 اموات

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 539 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 500 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق جمعہ 9 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 407 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 539 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 513 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 24 ہزار 282 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 513 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 24 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 996 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 9 ہزار261 رہ گئی جن میں سے 859 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 54 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 مکہ 39، ینبع 27، الھفوف 23، ریاض 23،  دمام 18، المبرز17، خمیس مشیط 17، جدہ 16، بلجرشی 11، ابہا 11، جبیل 11 اور حائل میں 10 کیسز کا پتا چلا ہے۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 9 ہزار261 رہ گئی ہے(فوٹو اے ایف پی)

اعداد و شمار کے مطابق 10 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 13 شہروں میں 2، 2 اور 4 شہروں میں 3،3 جبکہ 3 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: