Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے چوری کرنے والے گروہ کو 64 برس قید 

ایک سعودی شہری اور 5 عربوں کو سزا سنائی گئی ہے۔( فوٹو عاجل)
ریاض کی ایک عدالت نے الجزیرہ محلے کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے والے گروہ افراد کو 64 برس قید کی سزا سنادی۔ سات لاکھ ریا ل اور واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے اے ٹی ایم میں چوری کی واردات کرنے والے گروہ کے مقدمے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر کی ٹیم نے ریاض میں فوجداری عدالت کے سامنے الجزیرہ محلے کے اے ٹی ایم میں چوری کا مقدمہ  پیش کیا تھا۔ 
مقدمے کی کارروائی سے ملزمان کے خلاف چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہوگئے۔ فوجداری کی عدالت نے ملزمان کو مجموعی طور پر 64 برس قید کی  سزا سنائی جبکہ منی لانڈرنگ سے ملنے والے 7 لاکھ ریال ضبط کرنے کا حکم دیا۔ چوری کی واردات کرنے والوں کو مسروقہ چودہ لاکھ ریال واپس کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ الجزیرہ محلے کے اے ٹی ایم میں دھماکے کی واردات مختلف ملکوں کے گیارہ رکنی گروہ نے کی تھی۔  

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق پانچ ملزمان مفرور ہیں۔( فوٹو العربیہ)

پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ قید، جرمانے، رقم کی واپسی کی سزائیں ایک سعودی شہری اور 5 عربوں کو سنائی گئی ہیں۔ غیرملکیوں کو قید کی سزا کاٹنے کے بعد سعودی عرب سے بیدخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ پانچ افراد واردات کے بعد سے مفرور ہیں۔ انٹرپول کے ذریعے ان کا تعاقب جاری ہے۔ 

شیئر: