Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے اموات پانچ ہزار سے زیادہ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 944 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 500 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس سے اموات پانچ ہزار سے تجاوزکر گئیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق سنیچر 10 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 405 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 944 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 455 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 24 ہزار 737 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 455 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 22 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 18 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 9 ہزار 189 رہ گئی جن میں سے 842 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 40 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 مکہ 36،  ریاض 32، ینبع 24،  الھفوف 23،  حائل 17، ابہا 16، جازان 16، خمیس مشیط 15، المبرز 13، دمام 10، جبیل 9 اور نجران میں 9 کیسز کا پتا چلا ہے۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 9 ہزار 189 رہ گئی(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 17 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 9 شہروں میں 2، 2 اور 6 شہروں میں 3،3 جبکہ 3 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: