سب سے پہلے تو پیٹ پر جمع چربی ہٹانے کے وقت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا انحصار آپ کے وزن کم کرنے کے مجموعی عمل پر ہے۔
اس کا بہترین حل یہ بتایا گیا ہے کہ آپ اپنی غذا اور ورزش دونوں پر ایک ساتھ دھیان دیں۔ پورے جسم پر سے چربی جیسے جیسے ہٹے گی، پیٹ پر سے بھی ویسے ختم ہوتی جائے گی۔
پھر بھی اگر آپ عمومی طور پر جاننا چاہتے ہیں کہ پیٹ پر سے چربی ختم ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے، تو وہ افراد جو ایک دن میں 500 کیلوریز ختم کرتے ہیں وہ ہر ہفتے ایک پاؤنڈ اور ایک مہینے میں چار پاؤنڈز اپنے جسم سے ختم کرتے ہیں۔
غذا کی بات کی جائے تو شروع میں خوراک میں کچھ رد و بدل آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
چینی سے بھرپور مشروبات، اور دودھ والی کافی کے بجائے کالی کافی لی جائے، جس میں نہ چینی ہو نہ دودھ۔
پیٹ پر چربی جمنے کی غذائی وجوہات میں سے ایک کاربز ہیں، تو اپنی خوراک سے کاربز کم کریں۔
اس کے بجائے ایسی غذائیں لیں جس میں پروٹین زیادہ ہو۔
'افیکٹس آف ڈائیٹری پروٹین انٹیک آن باڈی کامپوزیشن چینجز آفٹر ویٹ لاس ان اولڈز ایڈلٹس' نام کے ایک جائزے کے مطابق وہ افراد جو خوراک میں زیادہ پروٹین رکھتے ہیں ان کے جسم سے چربی جلدی ختم ہوتی ہے۔
جسم سے چربی ختم کرنے کا ایک اور راز کھانے کی پلیٹس میں چھپا ہے۔
آپ کے کھانے کی پلیٹ جتنی چھوٹی ہوگی اتنا ہی آپ کم کھائیں گے۔
اس کے علاوہ جو چیزیں آپ عام طور پر کھاتے ہیں، اس پر دھیان رکھیں۔
مثلاً اگر آپ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں تو اس طلب کو کسی پھل سے پورا کریں۔