Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کہیں بارش اور کہیں تیز ہوائیں متوقع

 بارش کی شروعات جازان اور عسیر سے ہوگی۔ (فوٹو عاجل)
 سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کو جازان، عسیر، باحہ، تبوک اور مکہ میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
 بارش کی شروعات جازان اور عسیر سے ہوگی۔ یہ سلسلہ باحہ تک پہنچے گا پھر تبوک اور مکہ کے علاقے بھی اس کی زد میں آئیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حدود شمالیہ کے بعض علاقوں علاوہ ازیں الجوف، حائل، مکہ اور مدینہ میں تیز ہوائیں چلیں گی۔
شمالی علاقوں میں درجہ حرات میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پیر کو سردی کی پہلی لہر شروع ہو جائے گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

درجہ حرات میں کمی کا سلسلہ سعودی عرب کے مشرقی اور مرکزی علاقوں تک پہنچ جا ئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرات مکہ اور سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں ہوگا۔
ماہر موسمیات عبداللہ الحربی نے کہا ہے پیر کو سعودی عرب میں سردی کی پہلی لہر شروع ہو جائے گی۔ حائل، حدود شمالیہ، الجوف، تبوک، قصیم، ریاض اور الشرقیہ کے شمالی علاقے کے باشندے سردی سے بچاو کے لیے گرم ملبوسات تیار کرلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہوگی۔

شیئر: