وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2021-2020 کے لیے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل کھول دیا ہے، جہاں طلبہ آئن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ پورٹل 30 اکتوبر تک آن لائن درخواستوں کے لیے کھلا رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تعلیمی سال 2020/2021 کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے، پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا رہے گا، سکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔ پورٹل کا لنک درج ذیل ہے۔
سال 2020/21 کے سکالرشپ کی درخواستوں کیلیئےاحساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلاہے۔ملک کی125 پبلک سیکٹریونیورسٹیوں کے4 یا5 سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں زیرتعلیم طلباء جنکی ماہانہ فیملی انکم 45,000روپےسےکم ہےسکالرشپ کیلیئے درخواست دےسکتے ہیں۔https://t.co/XaorGQzE1k pic.twitter.com/evGotfBbgB
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 12, 2020