Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 16 دکانیں سربمہر

’زنانہ ملبوسات کی متعدد دکانوں میں مردوں کے کام کرنے کی خلاف ورزیاں بھی پکڑی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز کی تفتیشی ٹیم نے ریاض شہر کے تجارتی مراکز کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں 200 سے زیادہ تفتیشی دورے کیے ہیں ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  تفتیشی دوروں کے دوران اقامہ و لیبر قوانین کے علاوہ وزارت کے ضوابط کی پابندی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
تفتیشی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ’زنانہ ملبوسات و اشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں مردوں کے کام کرنے کی بھی متعدد خلاف رزیاں پکڑی ہیں‘۔
’دورہ کے نتیجے میں  متعدد خلاف ورزیوں کے باعث 16 دکانیں سربمہر کر دی گئی ہیں جبکہ 39 کو نوٹس جاری کیے گیے ہیں‘۔
’بعض تجارتی مراکز اور خاص دکانوں کا تفتیشی دورہ گاہکوں کی شکایت پر ہوا جس میں کسی خلاف ورزی کی اطلاع دی گئی ہے‘۔
اہلکاروں نے کہا ہے ’وزارت کے ضابطوں کے مطابق زنانہ ملبوسات و اشیا فروخت کرنے والی دکانوں یا شاپنگ مال میں زنانہ اشیا کے سیکشن میں سعودی خواتین ہی کام کرسکتی ہیں‘۔
’زنانہ دکان یا سیکشن میں مردوں کا کام کرنا خلاف ورزی ہے جس پر دکان بند اور مالک پر جرمانہ ہوگا‘۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: