متحدہ عرب امارات نے ملک میں زائد المیعاد ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
العربیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران تین ماہ کے لیے دی گئی رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد زائد المیعاد ویزہ رکھنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔
اماراتی امیگریشن قوانین کے مطابق ایسے افراد پر پہلے 6 ماہ کے عرصے میں 25 درہم (6.8 ڈالر) روزانہ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
سیاحت پر دُبئی جانے والے 18 برس سے کم عمر افراد کے لیے ویزہ مفتNode ID: 423236
-
متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزہ اب پانچ سال کے لیےNode ID: 451716
-
امارات میں اقامہ دائمہ کے لیے پانچ شرائطNode ID: 500646
’دوسرے 6 ماہ کے عرصے میں روزانہ کے حساب سے 50 درہم (13.6ڈالر) کی شرح سے جرمانہ ہوگا۔‘
ایک سال سے ویزہ زائد المعیار ہونے پر 100 درہم یا (27.2) ڈالر روزانہ کے حساب سے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اسی طرح ایکسپائر قومی شناختی کارڈز رکھنے والوں پر بھی بھاری جرمانہ کیا جائے گا اور یہ جرمانہ 23 درہم (5.4 ڈالر) یومیہ سے لے کر 1000 درہم (272.24 ڈالر) تک ہو سکتا ہے۔
امارات کی شناختی اور شہریت کی اتھارٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ’اینٹری اور رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں‘ کو اگست 2018 سے نومبر 2017 تک رعایتی مدت دی جا رہی ہے۔
اسی اثنا میں دبئی کی حکومت نے کورونا وائرس کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر 6 مراکز کو جرمانے بھی کیے ہیں، خاص طور پر ملازمین کے ماسک نہ پہننے پر جرمانے عائد کیے گئے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں