Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں شادی اور دیگر تقریبات کی اجازت

فیصلے پر عمل درآمد 22 اکتوبر سے ہوگا۔ ( فائل فوٹو اے پی) 
دبئی میں حکا م نے شادی اور دیگر سماجی تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ دبئی میں قدرتی آفات کو منظم کرنے والی اعلی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد 22 اکتوبر سے ہوگا۔  
الامارات الیوم کے مطابق دبئی حکام نے یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کی سفارشات پر کیا ہے۔
قدرتی آفات اور بحرانوں کو منظم کرنے والی اعلی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ دبئی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے ہھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضوابط کی سختی سے پابندی کریں گے۔ 
دبئی حکام نے ہوٹلوں اور شادی ہالز میں سماجی تقریبات اور شادی کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے شرائط مقرر کی ہیں۔ 
شادی ہال میں 200 سے زیادہ  افراد نہ  ہوں۔ گھروں اور خیموں میں منعقدہ تقریبات میں جگہ کی گنجائش سے 30 سے زیادہ افراد نہ ہوں۔
تقریب کے شرکا ماسک مسلسل پہنے رہیں۔ میزوں پر نشست کے دوران ماسک اتار سکتے ہیں۔ کسی بھی میز پر پانچ سے زیادہ افراد نہ بیٹھیں۔ 
میز پر بیٹھنے والے ایک دوسرے کے آمنے سامنے نہ ہوں اور ایک سے دوسرے مہمان کے درمیان کم از کم فاصلہ ڈیڑھ میٹر کا ہو۔ 

 تقریب کا دورانیہ چار گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو۔(فوٹو ٹوئٹر)

دو میزوں کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔ تقریب کا دورانیہ چار گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو۔
بوڑھوں اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کو تقریبات میں شریک نہ کیا جائے۔ یہ پابندی ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ 
زیادہ درجہ حرارت اور کھانسی میں مبتلا افراد تقریب میں شرکت نہ کریں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: