Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئس کریم کی فروخت، سدافکو کا مارکیٹ شیئر برقرار

دنیا بھر میں فوڈ کمپنیاں اس سال خوش قسمت رہی ہیں(فوٹو عرب نیوز)
آئس کریم کی فروخت نے دوسری سہ ماہی میں سعودی ڈیری اور فوڈ سٹف (سدافکو) کی آمدنی بڑھانے میں مدد کی ہے اور فوڈ پروسیسر نے مملکت میں اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھا ہے۔
سدافکو نے سٹاک ایکسچینج فائلنگ میں کہا پہلے سال کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی کا منافع 7.9 فیصد اضافے سے 18.7 ملین ڈالر (70.2  ملین سعودی ریال) ہو گیا۔
دنیا بھر میں فوڈ کمپنیاں اس سال خوش قسمت رہی ہیں کیونکہ لاک ڈاون نے بہت ساری پروڈکٹ لائنز کی فروخت کو فروغ دینے میں مدد کی ہے جبکہ لاجسٹک مسائل نے صارفین کی طلب کو پورا کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔

سدافکو جدہ میں دو فیکٹریاں جبکہ دمام میں ایک فیکٹری چلا رہی ہے۔(فوٹو فیس بک)

سدافکو نے کہا کہ سہ ماہی کے دوران آئس کریم اور کنزیومر مِلک دونوں کی فروخت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹماٹر پیسٹ کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے مجموعی منافع کے مارجن ایک سال قبل 33 فیصد کے حساب سےتھے۔
کمپنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا ’ہماری کارکردگی کو اس سہ ماہی اور اس مدت میں گذشتہ سال کے دوران تقویت ملی ہے۔‘
تاہم اس میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ویلو ایڈڈ ٹیکس میں تین گنا اضافے نے خریداری پر خاصہ اثر ڈالا ہے۔
سدافکو سعودی عرب میں آئس کریم کی ایک نئی فیکٹری کی تعمیر اور فوڈ فیکٹری کے منصوبے میں توسیع کر رہا ہے۔
اس وقت سدافکو جدہ میں دو فیکٹریاں جبکہ  دمام میں ایک فیکٹری چلا رہی ہے۔

شیئر: