Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 13 اموات

پاکستان مین کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد تین لاکھ نو ہزار 646 ہوگئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں میں بتدریج اضافے کے بعد ان خدشات نے جنم لیا ہے کہ کہیں دوبارہ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنا پڑجائے۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 13 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 736 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جمعے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 855 ہوگئی ہے۔ اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

 

خیال رہے بدھ کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے  قائم این سی او سی نے کہا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا تو ملک میں پھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ملک میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے۔ 10 مزید ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے اموات کی کل تعداد چھ ہزار 715 ہے۔
کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ نو ہزار 646 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 42 ہزار 917 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ اموات کی تعداد دو ہزار 591 ہے۔
پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 253 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 329 ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک ہزار 267 افراد ہلاک جب کہ 38 ہزار 886  افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار 767 اور ہلاکتیں 148 ہوئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار 127 اور ہلاکتوں کی تعداد 90 ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 253 ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک تین ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 84 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 18  ہزار 578 اور 205 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص 1884 ونٹی لیٹرز میں سے صرف 89 پر مریض ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں