Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی انڈونیشیا میں عجائب گھر قائم کرے گا

رابطہ عالم اسلامی اورانڈونیشیا نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ( فوٹو سبق) 
رابطہ عالم اسلامی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسلامی تمدن، سیرت طیبہ کی نمائشیں منعقد کرے گا اور عجائب گھر قائم کرے گا۔
اس مقصد کے لیے رابطہ عالم اسلامی اور انڈونیشیا میں سیرت طیبہ کے ادارے نے اتوار کو سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی اور انڈونیشیا کے سابق صدر یوسف کالا کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کردیے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق معاہدے پر ایک لاکھ مربع میٹر سے زیادہ بڑے پلاٹ پر عجائب گھر کی تعمیر ہو گی۔ یہ جکارتہ کے سیاحتی ساحل پر واقع ہے۔ انڈونیشیا نے اپنے ساحل کا پرکشش مقام اسلامی تاریخی کام کے لیے مختص کیا ہے۔ 
جکارتہ میں سیرت طیبہ کی نمائش میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ سیرت طیبہ سے متعلق 200 سے زیادہ تصنیفات اور انسائیکلوپیڈیاز موجود ہوں گی۔

جکارتہ میں اسلامی تمدن، سیرت طیبہ کی نمائشیں بھی منعقد ہوں گی( فوٹو الاقتصادیہ)

رابطہ عالم اسلامی نے گزشتہ تین برسوں کے دوران متعدد زبانوں میں انہیں تیار کیا ہے اور یہ سیرت طیبہ کی بڑی علمی خدمت ہے۔  
معاہدے کے مطابقق انڈونیشیا عجائب گھروں اور سیرت مبارکہ کی نمائشوں کے حوالے سے پہلا سٹیشن ہوگا۔ صدر دفتر مدینہ منورہ میں ہے۔
انڈونیشیا کی حکومت نے درخواست کی تھی کہ اسے اسلامی تمدن اور سیرت مبارکہ کے عجائب گھروں اور نمائش کی میزبانی کا موقع دیا جائے۔ رابطہ عالم اسلامی چوبیس سے زیادہ مسلم ملکوں میں یہ پروگرام منعقد کرے گا۔  
انڈونیشیا آبادی کے حوالے سے مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ 

شیئر: