سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا ایک ڈرون گرا دیا
’حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری ہیں‘ ( فائل فوٹو)
سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا ایک اور بارودی ڈرون گرا دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کا ہے‘۔
’حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہری آبادی اور نجی و سرکاری املاک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے‘۔
’راڈار پر حوثی ڈرون کا انکشاف ہوتے ہی سعودی فضائیہ نے اسے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا‘۔
’حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں‘۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں